Saturday, May 4, 2024

ٹرمپ کے سابق وکیل کا انتخابی مہم میں مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف

ٹرمپ کے سابق وکیل کا انتخابی مہم میں مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف
August 22, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورصدارت کا بدترین وقت آگیا،ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل  مائیکل کوہن نے انتخابی مہم میں مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کرلیا،ان کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران خواتین کو رقوم دینے سمیت بنک اور ٹیکس فراڈ کیے گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں الیکشن مہم کے مالیاتی امور کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  سابق وکیل مائیکل کوہن نےقوانین کی خلاف ورزی کے اعتراف کرلیے۔ مائیکل کوہن نے استغاثہ کے سامنے اعتراف کیا  کہ  انہوں نے ٹرمپ کی ہدایت پر سٹورمی ڈینیئلز سمیت دو  خواتین کوخاموش رہنے کیلئے رقوم ادا کی تھیں ،جس کا مقصد  خواتین کو الیکشن مہم پر اثر انداز ہونے سے روکنا تھا۔ اکیاون سالہ مائیکل کوہن نے  ٹیکس اور بینک فراڈ سمیت آٹھ جرائم کا بھی اعتراف کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کوہن کو آج مین ہیٹن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پاکٹ دوسری جانب  ورجینیا کی عدالت نے ٹرمپ کے  سابق کمپئن مینیجر  پا ل مینا فورٹ  کو ٹیکس فراڈ میں مجرم قرار دیا ہے ،مینافورٹ پر  آٹھ الزامات عائد کیے گئے تھے ،ان میں سے  انہیں 8 میں مجرم پایا گیا۔