Saturday, April 27, 2024

ٹرمپ کے خلاف گزشتہ رات سے احتجاج جاری، وائٹ ہاؤس کےباہر پولیس کامظاہرین پردھاوا

ٹرمپ کے خلاف گزشتہ رات سے احتجاج جاری، وائٹ ہاؤس کےباہر پولیس کامظاہرین پردھاوا
January 20, 2017
واشنگٹن(ویب ڈیسک)واشنگٹن  ڈی سی  میں کچھ دیر  بعد جہاں  نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھا نے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ٹرمپ کے خلاف رات سے ہی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار  کرلیا ہے ۔ وائٹ ہاوس کے باہر پولیس نے مظاہرین پر واٹرکینن سے حملہ کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق پوری دنیا سے ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے واشنگٹن  پہنچے  ہیں جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرین نےگزشتہ رات سے ہی ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ ٹرمپ کے خلاف نعرے اور میوزک کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرایا جارہاہے۔ نائٹی ٹو نیوز امریکہ میں بھی احتجاج کرنے والوں کی آواز بن گیا ہر عمر اورہرشعبہ سےتعلق رکھنےوالی خواتین نے نائنٹی ٹو کے پلیٹ فارم سے ٹرمپ کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے  کے لئے پولیس نے رات گئے   ایکشن بھی کیا اور  متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے مظاہرین کے لئے الگ جگہ مختص کررکھی ہے لیکن مظاہرین وائٹ ہاؤس کے قریب احتجاج کرنے پر بضد ہیں۔ وائٹ ہاوس کے باہرپولیس احتجاج کرنے والوں پر چڑھ دوڑی ہے اور اس نےواٹرکینن اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا ہے جس سے مظاہرین کی دوڑیں لگ گئی ہیں ۔