Friday, March 29, 2024

ٹرمپ کے بیانات کی وجہ سے امریکہ اورچین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا

ٹرمپ کے بیانات کی وجہ سے امریکہ اورچین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا
January 6, 2017

 بیجنگ(ویب ڈٰیسک)چین نے نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیاسی بیانات کیلئے ٹویٹرکے استعمال کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہا ہے کہ متنازع بیانات کی وجہ سےدونوں ملکوں کےدرمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اعلیٰ حکام کے حوالے سے ایک خبرشائع کی ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی آداب کی خلاف ورزی کررہے ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھے گی۔ ڈپلومیٹک بیانات کیلئے ٹویٹر کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نےدوروزپہلے چینی کو شمالی کوریا کے معاملے پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا اورٹویٹرپیغام میں الزام لگایا تھا کہ چین امریکا کے ساتھ تجارت سے اربوں ڈالرز کما رہا ہےلیکن وہ شمالی کوریا کی حمایت کررہا ہے۔