Sunday, May 19, 2024

ٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ 71 برس کی عمر میں وفات پاگئے

ٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ 71 برس کی عمر میں وفات پاگئے
August 16, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ 71 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔ ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بھائی اور قریب ترین ساتھی رابرٹ ٹرمپ کے انتقال کے بعد انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نےایک بیان میں کہا وہ انتہائی غم کے ساتھ اطلاع دے رہے ہیں کہ گزشتہ شب ان کے بھائی رابرٹ انتقال کرگئے۔ صدر ٹرمپ نیویارک میں اپنے بھائی کی عیادت کیلئے اسپتال بھی گئے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ان کے بھائی کو مشکل پیش آرہی تھی۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ رابرٹ ٹرمپ کے انتقال کی کیاوجہ بنی۔ امریکی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصے سے شدید بیمار تھے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق وہ جون میں بھی ایک ہفتے کے لیے اسپتال میں داخل رہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ’وہ نہ صرف ان کے بھائی تھے بلکہ ان کے بہترین دوست بھی تھے۔ اور ان کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔