Saturday, May 11, 2024

ٹرمپ کے ایکشن رچرڈ نکسن سے بد تر ہیں ، نینسی پلوسی ‏

ٹرمپ کے ایکشن رچرڈ نکسن سے بد تر ہیں ، نینسی پلوسی ‏
November 18, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیاسی مخالف کیخلاف تحقیقات کیلئے یوکرائن پر دباؤ ڈالنے  کے معاملے پر  ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ٹرمپ کے اقدامات کو سابق صدر رچرڈ نکسن سے بدتر قرار دے دیا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایکشن سابق صدر  رچرڈ نکسن سے بھی بدتر ہیں  ،کم از کم نکسن نے ملک کی خاطر اپنے مواخذے سے قبل استعفیٰ تو دیا تھا۔ نینسی پلوسی نے  صدر ٹرمپ کو مواخذے کی تحقیقاتی کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی پیشکش کی ، اُن کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ کے پاس اپنے بے گناہی کے ثبوت موجود ہیں تو وہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔ نینسی پلوسی نے امریکی صدر کی جانب سے یوکرائن میں سابق سفیر میری یووانووِچ سے متعلق ٹویٹ غلط اور ہتک آمیز قراردیا ، ٹرمپ نے میری یووانوچ کو اس وقت ٹوئٹر پر نشانہ بنایا جب  وہ کمیٹی کے سامنے اپنا اپنا بیان ریکارڈ کروا رہی تھیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تحقیقات کررہی ہے ، صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق نائب صدر جو بائیڈن کیخلاف تحقیقات کیلئے یوکرائن پر دباؤ ڈالا تھا۔