Sunday, May 5, 2024

ٹرمپ کے اقدام سے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ پریشان

ٹرمپ کے اقدام سے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ پریشان
December 7, 2017

نیو یارک ( 92 نیوز ) مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ تلملا اٹھے اور فیصلے پر سخت تنقید کی ۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے خدشات کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے سے مشرق وسطی میں امریکی سفارتکاروں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔
وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے یہ کہہ کر ٹرمپ کے فیصلے کو ردکیا کہ اس سے مشرق وسطی میں امریکی مفادات خطرے میں پڑجائیں گے۔
امریکا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والا پہلا ملک بنا تو کچھ ہی دیر بعد چیک ری پبلک بھی امریکا کے متعصبانہ اقدام میں اسکا ساتھی بن گیا اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ۔