Sunday, May 12, 2024

ٹرمپ کیساتھ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، محمد عباس ستانکزئی

ٹرمپ کیساتھ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، محمد عباس ستانکزئی
September 18, 2019
دوحا (92 نیوز) طالبان چیف مذاکرات کار شیر محمد عباس ستانکزئی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، افغانستان میں امن صرف مذاکرات کے ذریعے ہی لایا جا سکتا ہے۔ طالبان چیف مذاکرات کار نے دوران انٹرویو کہا کہ امید ہے ٹرمپ بھی مذاکرات کے بارے میں فیصلے پر دوبارہ غور کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں طالبان مارے اور اگر ایک امریکی فوجی مارا تو گیا تو بڑی بات نہیں، دونوں پارٹیوں میں ابھی تک کوئی جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوا۔