Wednesday, April 24, 2024

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کے دوسرے مرحلے کا آغاز چار دسمبر سے ہوگا

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کے دوسرے مرحلے کا آغاز چار دسمبر سے ہوگا
November 27, 2019
واشنگٹن (92 نیوز)ہاؤس جوڈیشری کمیٹی 4 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کیخلاف مواخذے کے حوالے سے پہلی سماعت کرکےدوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہاؤس جوڈیشری کمیٹی چیئرمین جیرلڈ نیڈلرنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیجا ہے کہ وہ کمیٹی کی اگلے ہفتے ہونے والی پہلی سماعت کا خود حصہ بنیں یا اپنا وکیل بھیجیں۔ کمیٹی چیئرمین نے کہا سماعت مواخذے کی تاریخی اور آئینی احساس کو جاننے اور اعلیٰ جرائم اور بد عنوانی کو سمجھنے کا موقع فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سماعت کے دوران ماہرین صدر کے مواخذے کے حوالے سے آئینی دائرہ کار پر بھی وضاحت دیں گے۔