Saturday, May 18, 2024

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کیس میں ایک اورمخبر سامنے آگیا

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کیس میں ایک اورمخبر سامنے آگیا
October 7, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات نے نیا رخ لے لیا، کیس میں ایک اور مخبر سامنے آگیا۔ پہلے مخبر کے وکیل مارک زیڈ کا کہنا ہے کہ دوسرے مخبر کا تعلق بھی خفیہ ایجنسی سے ہے اور اِس کے پاس ٹرمپ اور یوکرائنی صدر کے درمیان بات چیت سے متعلق اہم نوعیت کی معلومات موجود ہے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے اس پیش رفت پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا،ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کیخلاف مواخذے کا اعلان کررکھا ہے۔ امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق نائب صدر جو بائیڈن کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کیلئے یوکرائنی صدر پر دبائو ڈالا تھا۔