Saturday, April 20, 2024

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی قرارداد ناکام

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی قرارداد ناکام
July 18, 2019
واشنگٹن (92 نیوز)امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی قرار داد کو ناکام بنا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کیلئے قرارداد کے حق میں 95 اور مخالفت میں 332  ووٹ  ڈالےگئے۔ ریاست ٹیکساس سے ڈیموکریٹ رکن الگرین نے ٹرمپ کیخلاف قرارداد پیش کی، جس کی اس کی اپنی پارٹی کے اراکین نے بھی مخالفت کی۔ الگرین نے قرارداد کانگریس کی 4 خواتین اراکین کے حوالے سے ٹرمپ کے نسلی تعصب پر مبنی بیان پر پیش کی تھی۔