Friday, April 19, 2024

ٹرمپ کی پہلی ہنگامہ خیز پریس کانفرنس، امریکی خفیہ اداروں اور سی این این پر تنقید

ٹرمپ کی پہلی ہنگامہ خیز پریس کانفرنس، امریکی خفیہ اداروں اور سی این این پر تنقید
January 12, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ہنگامہ خیز پریس کانفرنس۔ نازیبا حرکات کے الزامات پرمبنی معلومات کی تشہیر پر نومنتخب صدر نےسی این این کے صحافی کے سوال کا جواب تک نہ دیا۔ غیرمصدقہ اطلاعات جاری کرنے پر انٹیلی جنس اداروں کو شرم دلا دی۔

تفصیلات کے مطابق 20جنوری کو صدارت کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا کہ روس اُن کے حوالے سے خفیہ دستاویزات کی دسترس میں ہے۔ ٹرمپ نے ایسی رپورٹوں کو غلط قرار دیا اور ساتھ ہی ساتھ اس سلسلے میں ایک دستاویز میڈیا کو فراہم کرنے پر امریکی انٹیلیجنس اداروں کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ امریکی خفیہ اداروں کے مطابق یہ دستاویز اُن کی جانب سے فراہم نہیں کی گئیں۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار تعمیر کریں گے۔ انہوں نے امریکی سپریم کورٹ کے لیے جج کی نامزدگی بھی جلد کرنے کا عندیہ دیا۔

ٹرمپ نے صدر اوباما کے ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ اور اُس کا متبادل پیش کرنےکا عندیہ بھی دیا۔ ٹرمپ ٹاور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جہاں ان حامی اُن کے لیے تالیاں بجا رہے تھے وہیں باہر کئی لوگ اُن کے خلاف بینر اٹھائے نعرے بازی کر رہے تھے۔ ان پر ’ڈمپ ٹرمپ‘ اور امریکا سے وفاداری نہ کہ روس کے ساتھ‘ جیسے جملے درج تھے۔