Friday, April 19, 2024

ٹرمپ کی مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ماں کی بچے سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

ٹرمپ کی مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ماں کی بچے سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹ بن گئی
December 18, 2018
کیلیفورنیا( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم ممالک پرسفری پابندیوں  بستر مرگ پر پڑے بچے  کی اس کی ماں سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں۔ دو سالہ عبداللہ کیلی فورنیا میں رہائش پذیر ہے اور  دماغی  مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے  زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ، بچے کا والد علی حسن امریکی شہری جبکہ اسکی والدہ یمن شہری ہیں ۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے یمنی شہریوں کے امریکی داخلے پر پابندی کے باعث ننھے عبداللہ کی والدہ  اس سے ملنے سے محروم ہے ، بچے کے والد نے نم آنکھوں کیساتھ  اپیل کی ہے کہ  انسانی ہمدردی کے تحت اہلیہ کو امریکا داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ  لخت جگر کیساتھ وقت گزار سکے۔