Monday, May 13, 2024

ٹرمپ کی مخالف امیدوار جوبائیڈن کے نسلی تعصب کو ہوا دینے کی کوشش پر کڑی تنقید

ٹرمپ کی مخالف امیدوار جوبائیڈن کے نسلی تعصب کو ہوا دینے کی کوشش پر کڑی تنقید
September 26, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف امیدوار جوبائیڈن کے نسلی تعصب کو ہوا دینے کی کوشش پر کڑی تنقید کی۔ اٹلانٹا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام ووٹروں کولبھانے کیلئے کئی وعدے کر ڈالے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مذاقاً کہا کہ وہ مزید 12 سال اقتدار میں رہیں گے۔ ٹرمپ نے سیاہ فاموں کو بااختیار بنانے کے پیکج کا بھی اعلان کیا، ٹرمپ نے غلامی کے خاتمے کے دن کو سرکاری تعطیل کرنے کا وعدہ کیا۔ سیاہ فاموں کے خلاف کام کرنے والی 2 تنظیموں پر پابندی لگانے کابھی وعدہ کیا۔ امریکی صدر نے سیاہ فاموں کیلئے روزگار اور بہتر تجارتی حالات پیدا کرنے کا بھی وعدہ کیا۔