Sunday, May 19, 2024

ٹرمپ کی ریاستی گورنرز کو عبادت گاہیں کھولنے کی ہدایت

ٹرمپ کی ریاستی گورنرز کو عبادت گاہیں کھولنے کی ہدایت
May 23, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاستی گورنرز کو امریکا میں عبادت گاہیں کھولنے کی ہدایت کردی۔ کہتے ہیں کہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ لوگ مساجد، چرچ اور دیگر عبادت گاہوں میں جانا چاہتے ہیں۔ گورنرز نے پابندیاں ختم نہ کیں تو میں خود کردوں گا۔ اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور 6 ریاستوں کے گورنرز  کورونا کے معاملہ پر آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ نیویارک سمیت 6 ریاستوں کے گورنروں نے مشترکہ کورونا کونسل بنائی تھی۔ گورنرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اتھارٹی چیلنج کرتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کا فیصلہ خود کرنے بارے بھی کہا تھا۔