Friday, May 3, 2024

ٹرمپ کی دھمکیاں ، خورشید شاہ کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

ٹرمپ کی دھمکیاں ، خورشید شاہ کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
January 2, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کیخلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

خورشید شاہ نے کہاکہ پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قیمت ادا کی۔ ٹرمپ کا بیان قابل مذمت ہے۔ پاکستان کو امریکہ سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

سید خورشید شاہ نے عمران خان کوبھی خوب آڑے ہاتھوں لیااورکہا کہ  عمران خان نجومیوں کے کہنے پر چل رہا ہے۔ وہ  دماغی طور پر ڈسٹرب ہے۔انھیں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں آتا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کو  ان تک پہنچنے کے لیے 50 سال لگیں گے ۔ ان  کے پاس کچھ ہے تو ثبوت  سامنے لائیں۔