Friday, April 19, 2024

ٹرمپ کی جیت کےبعد اسرائیل کواپنے قیمتی رازچوری ہونے کا خطرہ

ٹرمپ کی جیت کےبعد اسرائیل کواپنے قیمتی رازچوری ہونے کا خطرہ
January 14, 2017
واشنگٹن(ویب ڈٰیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی امریکا ہی نہیں بلکہ اس کے قریبی دوست اسرائیل پر بھی بجلی بن کر گری ہے  اور اسرائیل کو اپنے قیمتی راز چوری ہونے کے خطرے نے گھیر لیا  ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلد ٹرمپ کی کامیابی پراسرائیلی خفیہ ایجنسی نے بھی خدشات کا اظہار کر دیا ۔۔ ایجنسی کا کہنا ہے  ٹاپ سیکریٹ معلومات لیک ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ یہ معلومات روس اور وہاں سے اسرائیل کے سب سے بڑے دشمن ایران کے پاس پہنچنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کی حال ہی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں امریکی خفیہ ایجنسی کے لوگوں نے اپنے نو منتخب صدر کے مشکوک رویے پر بے حد نا اُمیدی کا اظہار کیا۔