Saturday, May 11, 2024

ٹرمپ کی جارجیا سینٹ الیکشن کے نتائج پارٹی کے حق میں کرنے سے متعلق کال لیک ہوگئی

ٹرمپ کی جارجیا سینٹ الیکشن کے نتائج پارٹی کے حق میں کرنے سے متعلق کال لیک ہوگئی
January 4, 2021

جارجیا (92 نیوز) جارجیا میں دوبارہ سینٹ الیکشن کیلئے ٹرمپ دباؤ ڈالنے سے بھی باز نہ آئے، مبینہ فون کال لیک ہو گئی، ادھر117ویں امریکی کانگریس کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، امریکی ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی ایک بار پھرایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

ٹرمپ کو الیکشن میں عبرتناک شکست ہضم نہیں ہو رہی۔ ہر وہ حربہ استعمال کر رہے جس سے الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہوا جاسکے۔

جارجیا میں دوبارہ سینٹ الیکشن کیلئے ٹرمپ نے دباؤ پر ڈالا، ٹرمپ چاہتے ہیں سینٹ کا کنٹرول ریپلکنز کے پاس رہے۔

ٹرمپ کی جارجیا کے سیکرٹری کے ساتھ فون کال لیک ہوگئی۔ فون کال میں ٹرمپ کو سیکرٹری پردباؤ ڈالتے سنا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ نے نتائج ری پبلکن کے حق میں کرنے کا کہا۔

ادھر 117 ویں امریکی کانگریس نے حلف اٹھا لیا ہے۔ ڈیموکریٹک رہنماء نینسی پلوسی چوتھی بار نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہو گئیں۔ نینسی پلوسی کو209  کے مقابلے216 ووٹ ملے۔