Friday, April 19, 2024

ٹرمپ کی بھارت میں پاکستان کی تعریف ، بھارتیوں کو چپ لگ گئی

ٹرمپ کی بھارت میں پاکستان کی تعریف ، بھارتیوں کو چپ لگ گئی
February 24, 2020
نئی دہلی (92 نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کی سوا ارب بھارتیوں کے سامنے پاکستان کی تعریف ، خوشی سے چلاتے ہوئے بھارتی باشندوں کو اچانک چپ لگ گئی۔ دورہ بھارت کے دوران  عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  امریکی صدر نے  دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی جانب سے اتھائے جانے والے اقدامات  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ  امریکی انتظامیہ پاکستان کیساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کوششیں کر رہی ہے، دہشتگرد تنظیموں اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کی جانب سے بڑی پیشرفت نظر آ رہی ہے۔ خوشی سے چلاتے بھارتیوں  کو امریکی صدر کے منہ سے پاکستان کی تعریفیں سن کر  یکدم چپ لگ گئی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ پورے بھارت میں لائیو ٹیلی کاسٹ  ہونے والے خطاب  میں پاکستان سے بہتر تعلقات اور دہشتگردی کے خلاف بہترین اقدامات کے گن گاتے رہے جب کہ پاکستان کے خلاف زہر اگل کر حکومت میں آنے والے نریندر مودی  پیچھے کرسی پر بیٹھے کبھی پسینہ صاف کرتے تو کبھی ماتھا کھجاتے ۔