Thursday, April 25, 2024

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت ثالثی کی پیشکش کردی

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت ثالثی کی پیشکش کردی
February 25, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت ثالثی کی پیشکش کردی، امریکی صدر نے عمران خان کو اچھا انسان قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اچھے تعلقات ہیں، مودی سے بات ہوئی، پاکستان اور بھارت ثالثی کیلئے تیار ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مسئلہ ہے، امریکا نے بھارت سے انتہا پسندی کا معاملہ اٹھا دیا، انہوں نے کہا ہے کہ مودی سے بھارت میں مذہبی آزادی سے متعلق گفتگو ہوئی۔ امریکی صدرمزید بولے کہ افغانستان میں مزید قتل وغارت نہیں چاہتے، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بہت کچھ کر رہا ہے۔