Friday, May 3, 2024

ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اور صاحبزادی ایوانکا میں اختلافات کا انکشاف

ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اور صاحبزادی ایوانکا میں اختلافات کا انکشاف
August 29, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے درمیان اختلافات کا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ گزشتہ روز ریپبلکن نیشنل کنونشن کا انعقاد ہوا جہاں صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ پہلے سے سٹیج پر موجود تھے۔ جب ایوانکا ٹرمپ سٹیج پر گئیں تو انہیں میلانیا نے انتہائی سرد مہری کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر میلانیا کے چہرے پر ہلکی سے مسکراہٹ ابھری اور انہوں نے سر کا ہلکا سا اشارہ کیا اور پھر فوراً ہی ان کے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔