Friday, April 19, 2024

ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے قبل ہی افتتاحی تقریب میں خفت اٹھانا پڑگئی

ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے قبل ہی افتتاحی تقریب میں خفت اٹھانا پڑگئی
January 20, 2017
واشنگٹن(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے ایک افتتاحی تقریب میں شدید خفت اٹھانا پڑ گئی تقریب میں اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو اپنے سامنے کرسی پر بیٹھنے کو کہتے رہے لیکن میلانیا نے سنی ان سنی کر کے ٹرمپ کو شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں سجائی گئی  ایک تقریب میں نومنتخب صدر کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا کو تقریر کے بعد سٹیج سے رخصت کرتے ہوئے انہیں اپنے سامنے بیٹھنے کا کہا۔لیکن میلانیا ٹرمپ نے ان کی ایک نہ سنی۔ ڈونلد ٹرمپ نے اس دوران انہیں مائک میں ہی پھر ڈائس کے سامنے موجود خالی نشست پر بیٹھنے کا کہا ۔لیکن میلانیا بےنیازی سےچلتی ہوئی سائڈ پر چلی گئیں۔اس دوران میلانیا کو لینے ان کے پیچھے ایک سکیورٹی گارڈ بھی گیا لیکن وہ واپس نہیں آئیں۔ اس موقع پر ٹرمپ نے یہ کہہ کر سامعین سے اپنی شرمندگی چھپانے کی کوشش کی کہ میرا خیال ہے کہ وہ آپ لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتی۔