Thursday, March 28, 2024

ٹرمپ کو ایک اور دھکا ، سپریم کورٹ نے پنسلوانیا کے نتائج کالعدم قرار دینےسے انکار کردیا

ٹرمپ کو ایک اور دھکا ، سپریم کورٹ نے پنسلوانیا کے نتائج کالعدم قرار دینےسے انکار کردیا
December 9, 2020

واشنگٹن (92 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگ گیا ، خبر ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے پنسلوانیا کے نتائج کالعدم قرار دینے سے انکار کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کی وضاحت نہیں کی نہ ہی کسی جج نے اس سے اختلاف کیا۔ عدالت نے عندیہ دیاکہ انتخابات کے بعد کی صورتحال میں ملوث نہیں ہونا چاہتے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے مختلف ریاستوں میں درجنوں قانونی مقدمات قائم کیے گئے، تقریبا تمام مقدمات کو ہی عدالتیں مسترد کر چکی ہیں۔