Saturday, May 11, 2024

ٹرمپ کشمیر میں انسانی المیے پر مداخلت ضرور کریں گے ، عمران خان

ٹرمپ کشمیر میں انسانی المیے پر مداخلت ضرور کریں گے ، عمران خان
September 26, 2019
نیو یارک (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کو صدر ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر حل کرائے جانے کی امید نظر آنے لگی۔ امریکی ٹی وی ایم ایس این بی سی  کو انٹر ویو میں کہا ٹرمپ دنیا کے  طاقتور ترین ملک کے صدر ہیں ،کشمیر میں انسانی المیے پر مداخلت ضرور کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کوئی نارمل شخص ایٹمی جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتا، معاملات کو روکنے کی ضرورت ہے،ڈر ہے جونہی کشمیر سے کرفیو ہٹے گا وہاں قتل عام ہوگا، عالمی برادری کو خطرے سے آگاہ کرنے آیا ہوں۔ عمران خان نے مزید کہا صدر ٹرمپ سے بات ہوئی، ان کا خیال ہے کہ مجھے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، میں ایران اور امریکا کے معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ عمران خان نے کہا 20 سال میں اس وقت پاکستان اور امریکا کے درمیان سب سے بہترین تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بنیاد سچائی اور اعتماد ہے۔