Saturday, May 4, 2024

ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان، عوام نے دل کی بھڑاس سوشل میڈیا پر نکالی

ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان، عوام نے دل کی بھڑاس سوشل میڈیا پر نکالی
January 2, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں اور بیانات کے باعث سوشل میڈیامیں زیر بحث رہتے ہیں ۔ گزشتہ روز پاکستان مخالف ٹویٹ کرنے پر پاکستانی ٹویٹر صارفین ٹرمپ کی خوب کلاس لے رہے ہیں ۔
ایک صارف نے اپنی بات یہاں سے شروع کی کہ ٹرمپ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا کارٹون ہے ۔ بےوقوفانہ ٹویٹ پر صرف ہنسی ہی آسکتی ہے۔
علی خان نے تو ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈونلڈ ڈک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے یہ نہیں معلوم کہ منہ کیسے اور کب کھولنا چاہیے۔


اس صارف کا شمالی کوریا کے لیڈر کی تصویر لگا کر یہ کہنا تھا کہ یہ شخص جانتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرک سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔
محمد یاسر نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سعودی عرب سے واپس آنے دو، ٹرمپ کو سڑکوں پر نہ گھیسٹا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔
ٹرمپ کےبیان پر پاکستانیوں کے رد عمل سے ظاہرہوتا ہے۔کہ امریکی صدر کےبیانات کو سیریس لینےکی ضرورت نہیں۔