Friday, May 3, 2024

ٹرمپ کا نینسی پلوسی کو غیر ملکی دورے کیلئے فوجی جہاز دینے سے انکار

ٹرمپ کا نینسی پلوسی کو غیر ملکی دورے کیلئے فوجی جہاز دینے سے انکار
January 18, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) ٹرمپ نے بطور کمانڈر انچیف کانگریس اسپیکر نینسی پلوسی کو غیر ملکی دورے کیلئے فوجی جہاز دینے سے انکار کر دیا۔ نینسی پلوسی نے بطور اسپیکر افغانستان، مصر اور بیلجیئم کا دورہ کرنا ہے۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے صدر ٹرمپ سے فوجی طیارہ دینے کی درخواست کی تھی۔ پلوسی کے نام لکھے گئے خط میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث فوجی جہاز فراہم کرنا ممکن نہیں۔ ٹرمپ نے انہیں کمرشل فلائٹ کے ذریعے جانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ نینسی پلوسی بطور اسپیکر غیر ملکی دوروں کیلئے سرکاری جہاز استعمال کرنے کی اہل ہیں۔ اسپیکر نے شٹ ڈاؤن کے باعث صدر کو کانگریس سے خطاب ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ نے جہاز نہ دیکر خطاب منسوخ کرنے کی تجویز کا بدلہ لے لیا۔