Friday, May 17, 2024

ٹرمپ کا نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار

ٹرمپ کا نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار
January 8, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) ٹرمپ کی انتقال اقتدار پر امن ہونے کی یقین دہانی، امریکا میں پُرامن انتقال اقتدار کی راہ ہموار ہوگئی، خود نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کردیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا وہ مجھ سے پوچھ رہے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ 20 جنوری کو نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا۔

دوسری طرف ٹرمپ کابینہ کے دو ارکان مستعفی ہوگئے، کیپٹل ہل پولیس چیف اور وائٹ ہاؤس کے 6 معاونین بھی عہدہ چھوڑ گئے۔