Saturday, April 27, 2024

ٹرمپ کا مشرق وسطی امن منصوبہ ناقابل قبول ، فلسطینی صدر

ٹرمپ کا مشرق وسطی امن منصوبہ ناقابل قبول ، فلسطینی صدر
February 12, 2020
نیو یارک (92 نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا مشرق وسطیٰ امن منصوبہ فلسطینیوں کیلئے نا قابل قبول ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ   ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ دراصل اسرائیل کیلئے تحفہ ہے ، نقشے میں فلسطینی ریاست بخروں میں بٹی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ٹرمپ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی طرف لوٹنا چاہیے ، مسئلے کے حل کیلئے صرف امریکا ثالث نہیں بن سکتا۔