Friday, March 29, 2024

ٹرمپ کا غیر ملکی نژاد امریکی خواتین ارکان  کانگریس کو اپنے ملک جانے کا مشورہ

ٹرمپ کا غیر ملکی نژاد امریکی خواتین ارکان  کانگریس کو اپنے ملک جانے کا مشورہ
July 15, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی نژاد امریکی خواتین رکن کانگریس کو اپنے ملک واپس جانے کا مشورہ دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا تعصب اور نسل پرستی پر مبنی متنازعہ بیان سامنے آگیا، ایک ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ ناکام ممالک سے تعلق  رکھنے والی ڈیموکریٹ خواتین امریکی حکومت چلانے کا سبق پڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین پہلے تباہ حال جرائم سے متاثرہ اپنے ممالک کے معاملات درست کریں اور پھر واپس آکر انہیں بھی یہ طریقہ کار سکھائیں ۔ اگرچہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں   خواتین ارکان  کانگریس کا ذکر نہیں کیا لیکن اُن کا اشارہ الہان عمر،راشدہ طلیب،ایلکسزینڈریا کورٹیز اور ایانا پریسلی کی جانب تھا ۔ بائیں بازو کے نظریات رکھنے والی ان چاروں خواتین کا تعلق مختلف رنگ و نسل سے ہے اوران کا شمار ٹرمپ انتظامیہ کے سخت ناقدین میں ہوتا ہے ۔ دوسری جانب اسپیکر کانگریس نینسی پلوسی نے ٹرمپ کے بیان کو تعصبانہ قرار   دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا۔