Thursday, May 9, 2024

ٹرمپ نے صحافیوں کی سالانہ تقریب کا بائیکاٹ کردیا

ٹرمپ نے صحافیوں کی سالانہ تقریب کا بائیکاٹ کردیا
February 26, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹرمپ اور امریکی صحافیوں میں دوریاں بڑھنے لگیں، متعدد صحافتی اداروں کے نمائندوں کو وائٹ ہاؤس میں بریفنگ سے نکالنے کے بعد ٹرمپ نے صحافیوں کی سالانہ تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے کچھ زیادہ ہی ناراض ہو گئے۔ کہتے ہیں وائٹ ہاؤس کے سالانہ پریس ڈنر میں شرکت نہیں کروں گا۔ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کارسپانڈنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ٹرمپ نے ساتھ ہی میڈیا کے نمائندوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ امید ہے کہ سالانہ ڈنر صحافیوں کے لیے یادگار لمحہ ثابت ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اعزازمیں عشائیہ انتیس اپریل کو دیا جائے گا۔