Thursday, May 2, 2024

ٹرمپ کا سفری پابندیوں سے متعلق نیا حکم نامہ کل جاری ہونے کا امکان

ٹرمپ کا سفری پابندیوں سے متعلق نیا حکم نامہ کل جاری ہونے کا امکان
March 5, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سات مسلم ممالک پر سفری پابندیوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کرنے کیلئے تیار، ایگزیکٹو آرڈر کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئی امیگریشن پالیسی پر ڈٹ گئے۔ سات مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کا نیا صدارتی حکم نامہ پیر کے روز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عراق کو ان سات مسلم ممالک کی فہرست سے نکالا جا سکتا ہے۔

ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن پر بدستور پابندی رہے گی۔ ان چھ مسلم ممالک پر نوے روز کی پابندی متوقع ہے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو بھی اس حوالے سے گھر سے تیاری کر کے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے ریزارٹ پر اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جن میں ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر جان کیلی اور اٹارنی جنرل جیف سیشنز بھی شامل تھے۔ ایپلٹ کورٹ نے جنوری میں جاری کیا گیا صدارتی حکم نامہ معطل کردیا تھا۔