Friday, April 26, 2024

ٹرمپ کا رابرٹ مولر کو کانگریس کے سامنے پیش نہ ہونے کا مشورہ ‏

ٹرمپ کا رابرٹ مولر کو کانگریس کے سامنے پیش نہ ہونے کا مشورہ ‏
May 6, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نےخصوصی کونسل رابرٹ مولرکو2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق تحقیقات میں کانگریس کےسامنے پیش نہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ  نے ٹویٹ کیا کہ ’رابرٹ مولر کو کانگریس کےسامنےہرگزصفائی پیش کرنے کے لیےنہیں جانا چاہئے ۔ امریکی صدر نے کہا صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سےمتعلق 2 برس کی تحقیقات پر35 لاکھ ڈالرخرچ،  پانچ سو لوگوں سےانٹرویو، ٹرمپ سے نفرت کرنےوالے 18 ڈیموکریٹس اورانچاس ایف بی آئی ایجنٹس سےبات چیت کرنے کے باوجود 400 صفحات میں کوئی نتائج سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’اب ڈیموکریٹس کو کانگریس میں روبرٹ مولر کی ضرورت کیوں پیش آگئی؟۔