Thursday, May 9, 2024

شام میں فوجی کارروائیاں، ٹرمپ نے ترکی کیخلاف معاشی پابندیوں پر دستخط کر دئیے

شام میں فوجی کارروائیاں، ٹرمپ نے ترکی کیخلاف معاشی پابندیوں پر دستخط کر دئیے
October 15, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) شام میں فوجی کارروائیوں پر امریکا نے ترکی کے خلاف بھی محاذ کھول لیا، ٹرمپ نے ترکی کیخلاف معاشی پابندیوں پر دستخط کردئیے، ترکی کے 3 وزرا پر پابندیاں عائد اورتینوں کے امریکا میں اثاثے بھی منجمد کردئیے۔ شام میں فوجی آپریشن پرامریکا نے ترکی کے 3 وزرا پر پابندیاں عائد کردیں، امریکا نے ترکی کے تین وزرا کو بلیک لسٹ اور اثاثے منجمد کر دئیے۔ امریکا کی جانب سے  جن ترک وزرا پر پابندی عائد کی گئی ان میں وزیر دفاع نور الدین جانکلی، وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اور وزیر توانائی فاتح دونمیز شامل ہیں۔ امریکا نے ترکی سے درآمد اسٹیل پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جبکہ ترکی سے 100 بلین ڈالر کی تجارتی ڈیل پر مذاکرات بھی ختم کردئیے، امریکی صدر نے ترکی کی معیشت کو مکمل تباہ کرنے کی دھمکی دیدی، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ترکی نے جارحیت ترک نہ کی تو اُس کی معیشت تباہ کر دیں گے۔