Friday, April 19, 2024

ٹرمپ کا تارکین وطن کے پیداہونیوالے بچوں کو شہریت سے محروم کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا تارکین وطن کے پیداہونیوالے بچوں  کو شہریت سے محروم کرنے کا اعلان
October 30, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز )  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، ٹرمپ نے تارکین وطن کے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو بھی امریکی شہریت سے محروم کرنے  کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر کی سخت گیر پالیسوں کے باعث تارکین وطن کو تو مشکلات کا سامنا تھا ہی اب ان کی اولادیں بھی صدارتی حکم کا نشانہ  بن گئیں  ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کردیا ہے کہ امریکہ میں غیر قانونی رہائش رکھنے والے والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچے امریکی شہری نہیں ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس قانون میں جان نہیں، انکا کہنا ہے کہ ان کی مخالفت کرنے والوں کو وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ امریکی آئین کے مطابق ہر وہ بچہ جو امریکہ میں پیدا ہوتا ہے امریکی شہری ہوتا ہے یہ قانون پچاسی سال پہلے بنا تھا۔