Sunday, May 19, 2024

ٹرمپ کا ایران پر روس کے تجویز کردہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

ٹرمپ کا ایران پر روس کے تجویز کردہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا
August 16, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر روس کے تجویز کردہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں وہ ایران پر اقوام متحدہ کی پرانی پابندیاں بحال کروانے کیلئے اسنیپ بیک کا سہارا لیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے تجویز کردہ سربراہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ شاید روسی صدر کے تجویز کردہ سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔ وہ انتخابات کے بعد تک انتظار کریں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایران پر عائد اسلحہ کی پابندی میں توسیع سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیوں کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ اس کیلئے "اسنیپ بیک"کا سہارا لیں گے۔ روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے جرمنی اور ایران کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبروں کے آن لائن سات روزہ سربراہ اجلاس کے انعقاد کی تجویز پیش کی تھی تاکہ ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق تصادم سے بچنے کیلئے اقدامات کیے جاسکیں۔