Thursday, March 28, 2024

ٹرمپ کا اپنے داماد کو وائٹ ہاؤس کا سینئر مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا اپنے داماد کو وائٹ ہاؤس کا سینئر مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ
January 10, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباما کی نصیحت پر کان نہ دھرے اور اپنے داماد کو وائٹ ہاؤس کا سینئر مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباما کی نصیحت ایک کان سے سنی اور دوسرے سے نکال دی۔

ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈکشنر کو وائٹ ہاؤس کا سینئر مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ جیرڈکشنر مشرق وسطیٰ اور تجارتی سمجھوتوں سے متعلق امور دیکھیں گے۔ جیرڈکشنر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں۔ اس پہلے اوباما نے ٹرمپ کو نصیحت کی تھی کہ وہ وائٹ ہاؤس کو ذاتی کاروبار کی طرز پر نہ چلائیں۔