Thursday, May 9, 2024

ٹرمپ کا اسپیکر ایوان نمائندگان کو خط ، خدشات سے آگاہ کیا

ٹرمپ کا اسپیکر ایوان نمائندگان کو خط ، خدشات سے آگاہ کیا
December 18, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو خط لکھ دیا اور اس میں مواخذے کے حوالے سے  اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ غیر ملکی خبرارساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ہاؤس اسپیکر کو 6 صفحوں پر مشتمل خط بھیج دیا ، ٹرمپ نے خط میں لکھا کہ اس کیخلاف مواخذے کی کارروائی غیرقانونی اور بغاوت کے مترادف ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ڈیموکریٹس مواخذے کی کارروائی شروع کر کے جمہوریت کو نقصان پہچا رہے ہیں اور امریکی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس ذاتی مفاد کیلئے مملکت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔