Saturday, May 11, 2024

ٹرمپ چینی نژاد امریکی صحافی کے سوال پر سیخ پا، پریس بریفنگ چھوڑ دی

ٹرمپ چینی نژاد امریکی صحافی کے سوال پر سیخ پا، پریس بریفنگ چھوڑ دی
May 12, 2020

واشنگٹن  (92 نیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  چینی نژاد امریکی صحافی کے سوال پر سیخ پا ہو گئے، کورونا ٹیسٹنگ سے متعلق سوال  چین سے پوچھنے کا مشورہ دیا اور غصے میں پریس بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے صحافیوں سے لڑنا،الجھنااور طعنے دینا عادت بنا لی ، وائٹ ہاؤس میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران سی بی ایس نیوز سے وابستہ چینی نژاد امریکی صحافی ویجا جیانگ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا کہ جب مشتبہ کورونا کیسز کی ٹیسٹنگ کی بات ہوتی ہے تو وہ یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ امریکا دیگر ممالک سے بہتر کام کر رہا ہے؟ ۔

ویجا جیانگ کا سوال سن کر ٹرمپ کے تیور ہی  بدل گئے ، جواب دیا ’’ کورونا کے مریض دنیا میں ہر جگہ مر رہے ہیں، میرے خیال میں یہ سوال آپ کو میری بجائے چین سے پوچھنا چاہیے۔

خاتون صحافی نے ٹرمپ کے جواب کو نسل پرستانہ سمجھتے ہوئے  ان سے وضاحت مانگی تو ٹرمپ نے انکے سوال کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ایسا سوال کرے گا، وہ اسے ایسا ہی جواب دیں گے۔

دیگر صحافیوں نے جب اپنی ساتھی ویجا جیانگ کا ساتھ دینے کی کوشش کی، تو امریکی صدر غصے میں آگئے اور پریس بریفنگ چھوڑ کر چلتے بنے۔