Monday, September 16, 2024

ٹرمپ پر مشیر کیلی کانوائے کیخلاف کارروائی کیلئے دبائو بڑھ گیا

ٹرمپ پر مشیر کیلی کانوائے کیخلاف کارروائی کیلئے دبائو بڑھ گیا
February 15, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی مشکلات کے گرداب میں پھنس گئے۔ روس سے مبینہ تعلقات کے الزام میں صدر ٹرمپ کے مشیر قومی سلامتی مائیکل فلن کو مستعفی ہونا پڑگیا اور اب ان کی ایک اور مشیر کیلی کانوائے کو بھی ڈسپلنری ایکشن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تمام معاملات کی مکمل چھان بین کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

مائیکل فلن کی جگہ عارضی طور پر مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داری ریٹائرڈ جنرل جوزف کیتھ کیلوگ نے سنبھالی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہائوس کے آفس برائے اخلاقیات نے صدر ٹرمپ کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ وہ اپنی مشیر کیلی کانوائے کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیں۔

کیلی کانوائے نے ایک ٹی وی انٹرویو میں لوگوں سے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے تیارکردہ ملبوسات خریدنے کی اپیل کی تھی۔ خط میں صدر ٹرمپ کو تحقیقات اور ڈسپلنزی ایکشن کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔