Friday, March 29, 2024

ٹرمپ نے گولان پہاڑیوں کو اسرائیلی ملکیت تسلیم کرکے نئی کشیدگی کو ہوادیدی

ٹرمپ نے گولان پہاڑیوں کو اسرائیلی ملکیت تسلیم کرکے نئی کشیدگی کو ہوادیدی
March 27, 2019

دمشق ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےگولان پہاڑیوں کواسرائیل کی ملکیت تسلیم کرکےمشرق وسطیٰ میں ایک نئی کشیدگی کوہوا دے دی۔

شام نےمعاملےپراجلاس بلانےکیلئےسلامتی کونسل کودرخواست کردی ، حزب اللہ کےسربراہ کا کہنا ہے کہ شامیوں اورفلسطینیوں کوا پنا حق لینےکیلئےمزاحمت کرناہوگی۔

شام نے امریکی صدر ٹرمپ  کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہےکہ اس معاملے پر سکیورٹی کونسل کااجلاس طلب کیاجائے۔

شامی وزیر اطلاعات عماد سارا کے مطابق ٹرمپ کے گولان پر ایگزیکٹو آرڈر سے لگتا ہے دنیا میں کوئی بین الاقوامی قانون نہیں۔

دوسری جانب حمس، دیر الزوراورقامیشلی سمیت مختلف شہروں میں فیصلےکیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

دوسری جانب  حزب اللہ کےسربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ گولان پراسرائیلی حاکمیت تسلیم کرنا امن عمل پر کاری ضرب ہے۔اسرائیل کاحامی امن عمل کا معاون  ہوسکتا ہے اور نہ ہی ثالث ایماندار۔

روسی صدرولادمیر پیوٹن کے ترجمان نے کہا کہ امریکی فیصلےسے مشرق وسطیٰ،اور شام کی سیاست پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ  جینگ شوانگ نے اس فیصلے سے خطے  میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کوئی سوچ بھی نہیں  سکتا تھا کہ امریکا عالمی قوانین کی اس طرح خلاف ورزی کرے گا۔

اسی طرح سعودی عرب ، ترکی اورعرب لیگ  نےبھی امریکی فیصلے کویکسرمستردکردیاہے۔