Thursday, May 9, 2024

ٹرمپ نے کورونا متاثرین کو اضافی ریلیف کیلئے متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے

ٹرمپ نے کورونا متاثرین کو اضافی ریلیف کیلئے متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے
August 9, 2020
واشگٹن (92 نیوز) امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اکاون لاکھ سے تجاوز کرگئی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرین کو اضافی ریلیف کیلئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے، ہر بے روزگار امریکی کو ہفتہ وار چار سو ڈالر امداد ملیں گے، جبکہ طلبا کے قرضوں کی ادائیگی بھی ملتوی کردی گئی۔ امریکا میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، وائرس کا پھیلاؤ ایک بار پھر تیز ہوگیا،، امریکا بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد اکاون لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے متاثرین کو اضافی ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں، جن سے امریکیوں کی ملازمتیں بچانے اور ورکرز کو ریلیف مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق حکمنامے کے تحت ہر بے روزگار امریکی کو چار سو ڈالر فی ہفتہ امداد ملے گی، پچھتر فیصد وفاق جبکہ پچیس فیصد ریاست ادا کرے گی، طلبا کے قرضوں کی ادائیگی ملتوی اور سود بھی معاف کردیا گیا ہے، جبکہ لوگوں کو گھروں سے بے دخل کرنے پر پابندی ہوگی۔