Tuesday, May 21, 2024

ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کا دعوت نامہ قبول کرلیا

ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کا دعوت نامہ قبول کرلیا
January 29, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کانگریس سے خطاب کا دعوت نامہ قبول کرلیا ۔ٹرمپ 5 فروری کو پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے ۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کوپارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دے دی ، امریکی صدر نے نینسی پلوسی کی دعوت کو قبول کرلیا ۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ 5 فروری کواسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے، اسپیکرایوان نمائندگان نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے اتفاق رائے سے خطاب کی تاریخ طے کی گئی ہے۔ نینسی پلوسی کے مطابق صدرٹرمپ کو کانگریس کے جوائنٹ سیشن سےخطاب کی دعوت دی ہے۔ صدر ٹرمپ کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب آج ہونا تھا لیکن امریکی حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کے باعث صدرٹرمپ کا خطاب موخرکیا گیا۔