Thursday, April 25, 2024

ٹرمپ نے سیاسی فائدے کیلئے عوام کو گمراہ کیا،رپورٹ جاری

ٹرمپ نے سیاسی فائدے کیلئے عوام کو گمراہ کیا،رپورٹ جاری
December 17, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کیخلاف مواخذے کی تحقیقات میں  ہاؤس جوڈیشری کمیٹی نے 650 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ۔ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے امریکی عوام کو گمراہ کیا۔ ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی پوزیشن کا ناجائز استعمال کیا اور ممکنہ مواخذے کیلئے شروع کی گئی کانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں ٹرمپ پر عائد الزامات کے دلائل تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں ، جوڈیشری کمیٹی نے گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے ممکنہ مواخذے کیلئے عائد کئے گئے الزامات کی منظوری دی تھی جبکہ اسی معاملے پر بدھ کے روز کانگریس میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔ ووٹنگ میں  ڈیموکریٹس کی سیاسی فتح یقینی تصور کی جا رہی ہے۔