Thursday, March 28, 2024

ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملوں کے وسیع اختیارات سونپ دیئے گئے

ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملوں کے وسیع اختیارات سونپ دیئے گئے
March 14, 2017
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ عزائم کھل کر سامنے آنے لگےسی آئی اے کو ڈرون حملوں کے وسیع اختیارات سونپ دئیے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرون طیاروں کے ذریعے مشکوک افراد کو مارنے کا لائسنس جاری کردیا امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اختیارات میں توسیع کردی ۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے اب مشتبہ دہشت گردوں پر بھی ڈرون حملے کر سکے گی اوباما دور میں ایسے حملوں کا اختیار صرف پینٹاگون کے پاس تھا ، امریکی اخبار نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسی سابق صدر اوباما کے برعکس ہے جس میں سی آئی اے کا عسکری کردار محدود کیا گیا تھا۔ ادھر امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کے بعد اب ڈرون طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں ڈرون طیاروں کا مستقل اڈا قائم کیا جائے گا  گرے ایگل کمپنی کے ڈرون طیارے جنوبی کوریا بھیجے جائیں گے۔ گرے ایگل طیارے چوبیس گھنٹوں تک فضا میں رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور تباہ کن ہیل فائرمیزائلوں سے لیس ہیں شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربوں اور جاپان کی سمندری حدود میں میزائل داغنے کے بعد امریکا نے جنوبی کوریا میں پہلے میزائل شکن نظام نصب کیا اور اب پیانگ یانگ کی جارحیت روکنے کے لیے ڈرون طیارے بھیجے جائیں گے۔