Friday, May 10, 2024

ٹرمپ نے جوبائیڈن بارے بیان پر رومنے کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹرمپ نے جوبائیڈن بارے بیان پر رومنے کو آڑے ہاتھوں لے لیا
October 6, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر نے مواخذے کی جنگ میں ایک اور محاذ کھول لیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے رومنے کو جو بائیڈن کی غیر ملکیوں سے تحقیقات کے بارے میں بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ رومنے ایک احمق ہے اور ہمیشہ میری مخا لفت کی طرف مائل رہا ہے، اگر رومنے نے اتنی مخالفت اوباما کی کی ہوتی تو صدارتی انتخاب جیت جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائن کے صدر سے ٹیلیفون پر بات کرنے میں کچھ غلظ نہیں تھا، چین کو فون بائیڈن کی بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے کیا، سیاست کیلئے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس 2016ء کے ساتھ ساتھ اب 2020ء کے انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں، ڈیموکریٹس کے لوگ 2016 ء کے مینڈیٹ پر بھی انگلی اٹھا رہے ہیں، ان کی مداخلت کو سختی سے روکنا چاہئے۔