Tuesday, April 23, 2024

ٹرمپ نے ایران امریکا معاملات کے حل میں سہولت کاری کیلئے کہا، عمران خان

ٹرمپ نے ایران امریکا معاملات کے حل میں سہولت کاری کیلئے کہا، عمران خان
October 16, 2019
ریاض (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سی این این کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا ایران اور امریکا میں معاملات حل کرانے کیلئے سہولت کاری کریں۔ وزیراعظم دوران انٹرویو بولے کہ ایران میں صدرحسن روحانی سے بات کی تھی ،اب دیکھتے ہیں کہ ایران اور امریکا کے معاملات کیسے آگے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی میں امریکا کا معاملہ زیادہ گھمبیر ہے، صدر ٹرمپ کی یہ بات بہت پسند ہے کہ وہ جنگوں پر یقین نہیں رکھتے۔