Thursday, May 9, 2024

ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کو بغاوت قرار دیدیا

ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کو بغاوت قرار دیدیا
October 2, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی جانب سے اپنے خلاف جاری مواخذے کی تحقیقات کو بغاوت  قرار دے دیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اُن کیخلاف  مواخذے کی تحقیقات نہیں بلکہ بغاوت ہورہی ہے۔اس کا مقصد لوگوں کی طاقت ،ووٹ،مذہب فوج اور سرحدی دیوار چھیننا ہے۔

کرپشن کیس ، ایرانی صدر کے بھائی کو 5 سال قید

انہوں نے کہا کہ مواخذے کے نام پر امریکی شہریوں کے حقوق چھینے جارہے ہیں، اپوزیشن ڈیموکریٹ پارٹی ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تحقیقاتی کررہی ہے ۔ صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق نائب صدر جو بائیڈن کیخلاف کرپشن تحقیقات کیلئے یوکرائن پر دباؤ ڈالا تھا۔