Saturday, April 20, 2024

ٹرمپ نے احتجاجی مظاہروں کے خوف سے دورہ برطانیہ ملتوی کردیا

ٹرمپ نے احتجاجی مظاہروں کے خوف سے دورہ برطانیہ ملتوی کردیا
March 1, 2017
  واشنگٹن (ویب ڈیسک)احتجاجی مظاہروں کا خوف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کا اپنا سرکاری دورہ ملتوی  کردیا ۔دوسری جانب امریکی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ  نے داعش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم دہرادیا. تفصیلات کےمطابق متنازع بیانات تارکین وطن کے خلاف امتیازی سلوک نسلی تعصب کا مظاہرہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مہنگا پڑنا شروع ہوگیا ہے ۔برطانیہ میں اپنے  خلاف بھڑکے ہوئےعوامی جذبات سے گھبرا کر ٹرمپ کو اپنا مجوزہ سرکاری دورہ  ہی  ملتوی کرنا پڑگیا ۔ٹرمپ کو ڈر تھا کہ انکی آمد پر  احتجاجی مظاہرے دوبارہ نہ پھوٹ پڑیں  ۔کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ اب شاید اکتوبر میں برطانیہ کا دورہ کریں۔  دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس سےا پنے پہلے خطاب  میں نفرت پر مبنی جرائم کی شدید مذمت کی۔خلاف معمول دھیمے لہجے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کاکہنا تھا کہ  امریکاکو شدت پسندوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے ۔داعش کو دنیا بھر سے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ  نائن الیون کے بعد امریکا میں جتنے حملے ہوئے باہر سے آئے دہشت گردوں نے کئےکینیڈا ور آسٹریلیاکی طرح قابلیت کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم بنائیں گے۔ ہال اس وقت تالیوں سے گونج اٹھاجب امریکی صدر نے اس امریکی کمانڈو کی بیوہ کو خراج تحسین پیش کیا جو یمن میں القاعدہ کے خلاف ایک حالیہ کارروائی میں ہلاک ہوگیا تھا۔