Tuesday, May 14, 2024

ٹرمپ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ، معالج

ٹرمپ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ، معالج
October 8, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر کے معالج نے کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ، انہوں نےگزشتہ چار دنوں میں بخار کی شکایت بھی نہیں کی۔

ڈاکٹر شان کونلے کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ  کو جمعے کے روز اسپتال داخل ہونےکےبعد سے اضافی آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں پڑی ، وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ’بہت اچھا‘ محسوس کر رہے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف بریفنگز بھی لیں۔

 ڈاکٹر کے مطابق صدر کا جسمانی معائنہ اور بنیادی تشخیصی عناصر معمول پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاوس میں اضافی حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔