Friday, April 26, 2024

ٹرمپ میکسیکو بارڈر سیکیورٹی فنڈز منظور کرانےکا ارادہ کر چکے ہیں، وائٹ ہاؤس

ٹرمپ میکسیکو بارڈر سیکیورٹی فنڈز منظور کرانےکا ارادہ کر چکے ہیں، وائٹ ہاؤس
January 25, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک میں ایمرجنسی لگا کر میکسیکو بارڈر سیکیورٹی فنڈز منظور کرانے کا حتمی ارادہ کرچکے ہیں۔ امریکی کانگریس اور صدر ٹرمپ کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ امریکی صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے کام شروع کردیا۔ ایمرجنسی نافذ کرنے کے ڈرافٹ کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ ڈرافٹ کے متن میں غیر قانونی تارکین وطن کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ فنڈ کی مد میں 7 ارب ڈالر مختلف محکموں میں کٹ لگا کر حاصل کیے جائیں گے۔ 3.6 ارب ڈالر فوجی تعمیراتی کاموں سے حاصل کیے جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 3 ارب ڈالر پینٹاگون کے فنڈز سے جبکہ 681 ملین ڈالر محکمہ خزانہ سے لیے جائیں گے۔ 200 ملین ڈالر ہوم لینڈ سیکیورٹی سے بھی حاصل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب امریکی سینیٹ حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرانے میں ناکام ہو گئی۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کو بل منظور کرانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔