Friday, May 17, 2024

ٹرمپ مواخذے کی تحقیقات، ڈیموکریٹس نے انرجی سیکرٹری کو طلب کرلیا

ٹرمپ مواخذے کی تحقیقات، ڈیموکریٹس نے انرجی سیکرٹری کو طلب کرلیا
October 11, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات میں پیشرفت،،ڈیموکریٹس نے انرجی سیکرٹری رک پیری کو طلب کر لیا۔ کمیٹیوں نے پیری سے یوکرائن کی انرجی کمپنی کی دستاویزات مانگ لیں،انرجی سیکرٹری کو 18 اکتوبر تک دستاویزات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ ادھر دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی گیولیانی کے 2 قریبی ساتھیوں کوگرفتار کرلیا گیا، خبر ایجنسی کے مطابق دونوں افرادکو ریپبلکن صدارتی مہم میں لاکھوں ڈالر بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ دونوں کو گرفتاری کے وقت ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں پیش ہونا تھا جبکہ امریکی صدر نے گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل ڈیموکریٹس نے پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس بجٹ آفس کو بھی طلب تھا۔ کانگریس کی 3 ہاؤس کمیٹیاں ٹرمپ کی یوکرائنی صدر پر دباؤ ڈالنے سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔ وزیر دفاع مارک ایسپر اور بجٹ آفس ڈائریکٹر رسل واٹ کو 15 اکتوبر تک دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔